گوادر ماسٹر پلان کو روز اول سے ہی عوام سے چھپایا گیا تھا، ڈاکٹر مالک بلوچ

گوادر(یو این اے )پرونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے )کے پریس کانفرس میں نیشنل پارٹی کے سربراہ سابق وزیر اعلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچستان نیشنل پارٹی کے MPA گوادر میر حمل کلمتی نیشنل پارٹی کے ممبر سینئررہنما میر اشرف حسین ،سنیٹر کہدہ اکرم دشتی PDM کے صدر مولانا حمید انقلابی پیپلز پارٹی کے اعجازحسین مسلم لیگ(ن)کے عثمان کلمتی اور سیاسی قادین و کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی گوادر PDM پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعلی ڈاکٹر عبدالمالک کا کہنا تھا کہ گوادر ماسٹر پلان کو روز اول سے ہی عوام سے چھپایا گیا تھا مخصوص پلان کے تحت پہلے مرحلے میں یہاں کے مقامی زمینداران سے ان کے زمینیں سستے اور مختلف ہتھکنڈوں سے لے لئے گئے دوسرے مرحلے میں یہ شوشا رچایا گیا کہ کوسٹل بلٹ کو وفاق کے زیر انتظام لایا جائے مگر جب یہ خبر بلوچستان میں سنائی دینے لگی تو اس پر احتجاج ہونے لگے جس وجہ سے یہ پلان کامیاب نا ہوسکا مگر مرکز نے نے وقتی طور پر اس پلان کو سردخانے میں رکھا اور حال ہی میں دوبارہ سندھ و بلوچستان کے سمندری جزار کو وفاق نے اپنے زیر انتظام لینے کی کوششوں میں لگے ہیں چونکہ آین پاکستان کے اندر یہ واضع ہے کہ جغرافیا صوبوں کی زمینیں صوبے کی ملکیت ہوتی ہیں ہزاروں سال سے سندھ اور بلوچستان کے جزاہر صوبے کے ہیں لیکن وفاق صوبوں کے مرضی کے برخلاف ان پر قبضہ بنانے کا پلان کررہی ہے کہ ان جزار کوآباد کریں گے جب کہ جو آباد شہر ہیں ان کو سہولیات فرام نہیں کرسکتا جب یہ معاملات PDM کے پلیٹ فارم سے اٹھائے تو اب گوادر کو بھاڑلگانے کا عمل شروع کیا گیا جب کہ اس وقت ملک میں سیف سٹی اور سمارٹ سٹی ملک کے دیگر شہروں کو بھی بنایا گیا ہے مگر کہیں پر بھی بھاڑ نہیں لگایا گیا تو گوادر میں کیونکر بھاڑ لگایا جارہا ہے کیونکر یہاں بسنے والے لوگوں کو تقسیم کرنے کا عمل کیا جارہا ہے اس سے یہ تاثر ملتا ہے کہ مستقبل میں گوادر کی آبادی کو یہاں سے نکالنے کا پلان کیا جارہا ہے اس وجہ سے ہم نے محسوس کیا کے گوادر کو بھاڑ لگانے کیخلاف ہم ہر اس آفشن پر جایں گے اسمبلی فلور ہو یا عدالت سیاسی جدوجہد سے لیکر عوامی آگا سارے آفشن آزمائیںگے گوادر سے منتخب MPA میر حمل کلمتی نے پریس کانفرس میں کہا کہ اہل گوادر کیلئے ایسے انوارمنٹ بنائے جارہیں ہیں کہ یہاں کے باسی مایگریٹ کرنے پر مجبور ہوں کیونکہ نئے ماسٹر پلان کے آنے پر یہاں کے آل پارٹیز نے پریس کانفرس کرکے اس پر تحفظات کا اظہار کیا تھا جس پر چیف منسٹر نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ عوام کی تحفظاتو خدشات دور کی جایں گے ساتھ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ بھاڑ ماسٹر پلان کا حصہ ہے مگر بحیثت MPA میں ماسٹر پلان گورنر باڑی کا ممبر ہوں میں نے کسی بھی اجلاس میں نا سنا نا دیکھا کہ بھاڑ ماسٹر پلان میں وجود رکھتا ہے البتہ نئے ماسٹر پلان میں جو یہاں کے اسٹیک ہولڈروں کو جو خدشات و تحفظات تھے انھیں دور کرنے کی صرف یقین دہانیاں کرا گ مگر انوز کچھ نشود،اب تو گوادر اور اطراف کے دیہاتوں سے روزانہ عوام گوادر شہر کا رخ اپنے کاروبار یہ خریدو فروخت وا کسی بھی سے حوالے سے کرتے ہوں کیلئے بھاڑ لگا کر لوگوں کو بدترین تکلیف سے دوچار کیا جارہا ہے جو کسی صورت ہمیں قبول نہیں ہم چاہتے ہیں کہ گوادر کے ترقی سے اول یہاں کے عوام خوشحال ہوں نا کہ غیروں کو تحفظ دینے کیلئے اپنے ہی عوام کو بھاڑسے تقسیم کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں