سریاب روڈ ،مشرقی بائی پاس میں فائرنگ، خاتون سمیت 2افراد جاں بحق

کوئٹہ(انتخاب نیوز)بلوچستان کے دارلخلافہ کوئٹہ میں فائرنگ کے مختلف واقعات پیش آئے، پولیس حکام کے مطابق سریاب روڈاورمشرقی بائی پاس پرفائرنگ کے 2 واقعات پیش آئے جس میں ایک خاتون سمیت2 افراد جاں بحق ہوئے، تفصیلات کے مطابق فائرنگ کاپہلا واقعہ سریاب روڈ پرپیش آیا جس میں نامعلوم افرادنے ایک نوجوان کوقتل کیا جبکہ فائرنگ کادوسرا واقعہ مشرقی بائی پاس پر پیش آیاجس میں ایک خاتون کوفائرنگ کرکے قتل کیاگیا، فائرنگ کے بعدملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں