مظلوم کی آواز سننے والا کوئی نہیں، لاپتا افراد کو بازیاب کیا جائے، لواحقین کا مطالبہ

خضدار (انتخاب نیوز) بلوچ مسنگ پرسنز کے لواحقین نے لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے ریلی نکالی۔ ریلی کے شرکا نے آزادی چوک پر پہنچ کر احتجاج کیا۔ اس موقع پر مقررین نے مظاہرین سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد پویس نے دھمکی دیکر اسلام آباد سے نکالا، یہاں پرمظلوم کی آواز کوئی سننے والا نہیں، ہم آج بھی اپنے پیاروں کی بازیابی کے لیے کوشش کررہے ہیں، ریلی میں خواتین اور بچوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں