براہوی شاعر، ادیب میر محمد الفت انتقال کر گئے
کوئٹہ(انتخاب نیوز)سینئر صحافی اعظم الفت ، روزنامہ انتخاب کے اکاﺅنٹینٹ قادر الفت کے والد جبکہ ریڈیو پاکستان کے سابق سینئر پروڈیوسر اور پی ٹی وی کوئٹہ کے معروف کمپیئر ”میر محمد الفت ”آج بروز ہفتہ قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔ مرحوم کچھ عرصہ سے علیل تھے اور کوئٹہ کے اسپتال میں زیر علاج تھے جنہوں نے دہائیوں پر مشتمل فنی کیرئیر کا آغاز ریڈیو پاکستان سے کیا۔ مرحوم براہوی زبان کے شاعر، ادیب، افسانہ نگار بھی تھے جنہیں قائد اعظم پر براہوی میں تصنیف پر حکومت کی طرف سے صدارتی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔ بلوچستان بھر سے زبان و ادب سے وابستہ لوگوں، سماجی اور سیاسی شخصیات نے مرحوم کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں زبان و ادب کے شعبہ میں جو خلا پیدا ہوا ہے وہ کبھی پورا نہیں ہوسکے گا۔
Load/Hide Comments


