کلبھوشن کیلئے پی ٹی آئی حکومت نے آرڈیننس جاری کیا، احسن اقبال

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو سہولت پہنچانے کیلئے پاکستان تحریک انصاف حکومت نے آرڈیننس جاری کیا۔ایک بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ آرڈیننس سے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو سزائے موت کیخلاف عدالت میں اپیل کرنے کا حق دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اندازہ فرمائیں یہ کام مسلم لیگ ن کی حکومت نے کیا ہوتا تو اب تک کیا کہرام مچا ہونا تھا؟۔احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا دور ہوتا تو ایسے کام پر ان کی طرف سے مودی کا یار کے پوسٹر کہاں کہاں لگ گئے ہوتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں