امن و امان کی صورتحال خراب ہو رہی، لسبیلہ کے بی ایریا میں لیویز فورس بحال کریں، عوامی حلقے

اوتھل (یواین اے)ضلع لسبیلہ میں لیویز فورس کو ختم کرنا علاقائی عوام سے زیادتی کے مترادف ہے لیویز فورس ختم ہونے سے بی ایریاز میں امن و امان کی صورتحال خراب ہوگئی ہے اور علاقائی مکین لیویز کی بحالی کیلئے احتجاج پر مجبور ہوگئے ہیں لسبیلہ کے بی ایریا میں لیویز فورس کو بحال کیا جائے ، امن و امان کی مخدوش صورتحال کے باعث دیہاتی علاقے کے مکین غیر محفوظ ہوچکے ہیں ، لسبیلہ کے عوامی حلقوں نے حکومت بلوچستان ، ضلعی انتظامیہ لسبیلہ کی توجہ ضلع لسبیلہ کے دیہاتی علاقوں میں امن و امان کی صورتحال کی بگڑتی ہوئی صورتحال کی جانب مبذول کراتے ہوئے کہا کہ ایک طویل عرصہ سے لسبیلہ میں لیویز فورس کا نظام غیر فعال ہے سابق حکومت کی جانب سے جس فائدے کے لئے لیویز کے علاقوں کے اختیارات پولیس کو تفویض کئے ان کا فائدہ عوام کو نہیں ہورہا ہے دیہاتی علاقوں کے مکینوں کا کہنا ہے کہ ضلع بھر کے دیہاتوں میں چوری کی وارداتیں معمول بن چکی ہیں اور بتدریج اضافہ ہوتا جارہا ہے حکومت بلوچستان کو چاہئے کہ لیویز فورس کے جوانوں کو پولیس میں ضم کرکے انہیں علاقوں میں تعینات کیا جائے یا پھر علاقے میں لیویز فورس کو بحال کیا جائے تاکہ چوری ڈکیتی اور دیگر وارداتوں پر کنٹرول ہوسکے عوامی حلقوں نے چیف سیکریٹری بلوچستان ، آئی جی پولیس بلوچستان ، کمشنر قلات ڈویژن ، ڈی سی لسبیلہ سے اپیل کی کہ دیہاتی علاقوں میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر لیویز فورس لسبیلہ کے اسٹاف کو ذمہ داریاں سونپی جائیں جبکہ لیویز فورس سے بی ایریاز واپس لینے کی وجہ سے وایارو لاکھڑا کنراج اور یونین کونسل کہنواری لیاری سمیت تمام دیہاتی علاقوں کے لوگ سخت پریشان ہوکررہ گئے ہیں انہوں نے اعلی حکام کو آگاہ کیا ہے کہ فوری طور پر ضلع لسبیلہ میں لیویز فورس کو بحال کیا جائے نہیں تو احتجاج کیا جائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں