بخت کاکڑ بیروزگار ڈاکٹرز کا مسئلہ حل ، 670اسامیاں وزیر اعلیٰ سے منظور کرواینگے،بی وی ڈی اے

کوئٹہ(انتخاب نیوز)بلوچستان ویٹرنری ڈاکٹرز ایسو سی ایشن کے ترجمان نے وزیر لائیوسٹاک جناب بخت محمد کاکڑ صاحب کی سماجی کارکردگی کو سہراتے ہوئے کہا کہ محکمہ لائیوسٹاک کو کافی عرصے بعد ایک نوجوان تعلیم یافتہ اور مثبت سوچ رکھنے والا وزیر ملا ہے جس سے نہ صرف محکمہ لائیوسٹاک میں تبدیلی آئیگی بلکہ بلوچستان کے کئی شعبو ں میں قدم رکھ کر انہیں ترقی کے را پر گامزن کرنگے ۔ ان باتو کا زکر کرتے ہوئے ترجمان نے یہ امید ظاہر کی ہے وزیرلائیوسٹاک جناب بخت کاکڑ صاحب بےروزگار ویٹرنری ڈاکٹرز کا دیرنہ روزگار کا مسئلہ جلد از جلد حل کرینگے اور آنے والے بجٹ میں محکمہ لائیوسٹاک کی جانب سے تجویز کر 670 اسامیوں کو فوری طور وزیراعلی سے منظور کروا کر بےروزگاری کا خاتمہ کرنگے ۔ ترجمان نے سوشل میڈیا کے زریعے یہ امید بھی ظاہر کی جناب بخت محمد کاکڑبلوچستان ویٹرنری ڈاکٹرز ایسوسیشن کے کابینہ سے ملاقات کر کے انکے باقی فریاد بھی جلد سن کر حل کرنگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں