ایرانی صدر رئیسی کی صحت و سلامتی کیلئے دعا گو ہیں، صدر، وزیراعظم پاکستان

اسلام آباد (انتخاب نیوز) ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے بیانات۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایرانی صدر، وزیرخارجہ اور دیگر لوگوں کے ہیلی کاپٹر سے متعلق خبر پر گہری تشویش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر رئیسی کی صحت و سلامتی کے لیے دل سے دعا گو ہوں۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے متعلق افسوسناک خبر سنی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بے چینی سے اچھی خبر کا انتظار ہے کہ سب ٹھیک ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہماری نیک خواہشات ایرانی صدر اور قوم کے ساتھ ہیں۔ خیال رہے کہ ایران اور آذربائیجان کی سرحد پر ڈیم کے افتتاح کی تقریب سے واپسی پر ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کی مشرقی آذربائیجان صوبے میں حادثے کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں