حب میں چور پی ٹی سی ایل کیبل کاٹ کر فرار، انٹرنیٹ سروس معطل

حب(نمائندہ انتخاب)حب شہر میں چوری کی وارداتیں تسلسل سے جاری ، نامعلوم چور پی ٹی سی ایل کیبل کاٹ کر فرار، حب شہر میں پی ٹی سی ایل انٹر نیٹ سروس معطل اور سینکڑوں فون ڈیڈ ہو گئے ۔ صارفین اور کاروباری حضرات کو آنالائن لین دین میں مشکلات کا سامنا ، اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ شب نامعلوم چور پی ٹی سی ایل کیبل کاٹ کر فرار ہو گئے جس کے نتیجے میں حب شہر میں پی ٹی سی ایل نیٹ ورک جام ہو کر رہ گیا ہے اور شہر میں انٹر نیٹ سروس بھی معطل ہو گئی اور سینکڑوں ٹیلی فون لائن ڈیڈ ہو گئے انٹر نیٹ سروس معطل ہونے کے سبب صارفین بالخصوص آئن لائن کاروبار کرنے والے کاروباری حضرات کو کافی پر مشکلات کا سامنا پڑا جبکہ دوسری جانب پی ٹی سی ایل عملے کے مطابق پی ٹی سی ایل کیبل اگر دستیاب ہوا تو آج شام تک انٹرنیٹ سروس بحال کردی جائے گی بصورت دیگر کل دوپہر تک انٹر نیٹ بحال ہوگی اور ٹیلی فون سروس بھی بحال کردی جائے گی واضح رہے کہ حب شہر میں گزشتہ چند ماہ سے پے در پے چوری کی وارداتیں ہورہی ہیں ۔ پولیس چوری کہ وارداتوں پر قابو پانے میں ناکام دکھا ئی دے رہی ہے ۔ شہر ی تاجر عدم تحفظ کا شکار ہوچکے ہیں حب میں پولسینگ سسٹم ناکارہ ہو چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں