بی وی ڈی اے وفد اور صوبائی وزیر لائیواسٹاک کی ملاقات، مسائل سے آگاہی فراہم

کوئٹہ(انتخاب نیوز)بلوچستان ویٹرنری ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے صوبائی وزیر لائیواسٹاک بخت کاکڑ سے ملاقات کی، تفصیلات کے مطابق ملاقات میں کابینہ کے صدر ڈاکٹرجاوید زہری نے بخت کاکڑ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ مبارکبادکے بعدکابینہ کے دوستو ںنے منسٹر لائیوسٹاک کو ڈاکٹرز کی جانب مسلسل5 برس سے سامنا کرنے والے مسائل مثلا روزگار کے خاطر احتجاج ، ڈگریز جلانا ، محکمہ لائیوسٹاک کی جانب سے مسلسل ویٹرنری ڈاکٹرز کی ڈیمانڈ اور اسکے ساتھ ساتھ بیوروکریسی کی جانب سے ڈاکٹرز کیساتھ ناروا سلوک اور آج کے ڈیٹ میں میں سکرٹری لائیوسٹاک جناب طیب لہڑی کی جانب سے محکمہ فائنانس کو بھیجے گئے 670 پوسٹوکی سمری تمام تر ثبوتو ں کیساتھ منسٹر لائیوسٹاک جناب بخت کاکڑ صاحب کو پیش کئے گئے اور ڈاکٹرز کیجانب پریفنگ بھی دی گئی جسے دیکھ کر منسٹر لائیوسٹاک نے ڈاکٹرز کے محنت اور جدوجہد کو کافی سہرایا ، اس کے بعد منسٹر لائیوسٹاک نے ہرممکن مدد کی یقین دہانی کرائی اور یہاں تک کہا کہ آپ ڈاکٹرز کا سپیشل کیس ہے اسے میں وزیر خزانہ جناب میرشعیب نوشیروانی اور وزیراعلی بلوچستان جناب میرسرفراز بگٹی صاحب سے ڈسکس کر کے زیادہ سے زیادہ پوسٹس اپرو کراو¿نگاجس پر کابینہ کے دوستو نے انکا شکریہ ادا کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں