وزیر اعلیٰ بلوچستان کی محمد اورنگزیب سے ملاقات، زرعی بجلی کنکشنز کے مسائل پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ بلوچستان نے اپنے دورہ اسلام آباد میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر وزیر خزانہ نے بلوچستان کے زرعی بجلی کنکشنز کے مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وزارت خزانہ حکومت بلوچستان کے ساتھ مل کر جلد ایک قابل عمل پلان بنائے گی ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کہا ہے کہ ہمارا مقصد صوبے کے مفادات کا تحفظ ہے جس کے لیے ہم ہر فورم پر بلوچستان کی بھرپور اور توانا آواز کو بلند کرتے رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں