کوئٹہ میں گیس چوری میں ملوث فیکٹری اور آر او پلانٹ پر چھاپا، ملزم گرفتار

کوئٹہ (یو این اے) کوئٹہ میں گیس چوروں کیخلاف بڑی کارروائی، کوئٹہ کے ایکوا ہائجین آر او پلانٹ پر چھاپہ مارا گیا جہاں جعلی میٹر لگا کر گیس چوری کی جارہی تھی۔ ملزم اعظم چوری کی گیس سے پلاسٹک کی بوتلیں بنانے والی فیکٹری اور آر او پلانٹ چلا رہا تھا، ملزم اعظم کو گیس چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا، چوری میں استعمال ہونے والے جعلی میٹر، پائپ اور دیگر سامان تحویل میں لے لیا گیا، ملزم گیس چوری کر کے ہیوی جنریٹر سے بجلی پیدا کر کے فیکٹری چلا رہا تھا، فیکٹری اور ایکوا ہائجین آر او پلانٹ کے مالک پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ترجمان سوئی سدرن کے مطابق استعمال شدہ گیس لوڈ کے حساب سے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ گیس چوری کی وجہ سے کمپنی کو مالی نقصان پہنچ رہا تھا، چوروں کیخلاف کارروائی جاری رکھی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں