وڈھ انتظامیہ تحفظ دینے کے بجائے ملزمان کی پشت پنائی کررہی ہے،تاجروں کی احتجاج کی دھمکی
خضدار (یو این اے )وڈھ کے تاجروں کی پریس کانفرنس انتظامیہ کے ہٹ دھرمی پر احتجاج کی دھمکی۔ عرصہ داراز سے وڈھ کے تاجران کو بھتے کی پرچیاں مل رہی ہیں انتظامیہ تحفظ دینے کے بجائے ملزمان کی پشت پنائی کررہی ہیں۔ بھتہ نہ دینے کی صورت میں وڈھ کے تاجران کو جان سیمارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں اور اس سلسلے میں کء تاجروں کو ٹارگٹ کرکے قتل کیا گیا ہے۔ انتظامیہ کس قانون کے تحت ایف آئی آر میں نامزد ملزمان کو چھوڑ دیا ہے رنگے ہاتھوں گرفتار ملزمان کو باعزت رہا کرنا وڈھ کے عوام کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے ہم اسکی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افسوس سے کہنا پڑ رہا کہ انتظامیہ تاجروں کو تحفظ دینے کے بجائے بھتہ مافیا کے ملزمان کو کھلی چھوٹ دے رہی ہیں کہ جو چاہے کرو آپ پر ریاست کا قانون لاگو نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز کا واقعہ حقیقت پر مبنی ہیں گرفتار ملزمان کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا گیا ایف آئی آر درج کی گئی مگر لاڈلوں کو سرکاری پروٹوکول دیکر گھر چھوڑ دیا گیا۔ وڈھ کا شہری اور تاجر برادری سمجھ رہی ہیں کہ اس دھندے میں ریاست ملوث ہے ملزمان کو مکمل پشت پنائی حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ وڈھ کے شہریوں اور تاجران کو تحفظ فراہم کیا جائے اگر انتظامیہ ملزمان کے خلاف کاروائی نہیں کرتی۔ تو عنقریب وڈھ کے شہریوں اور تاجر برادری ملکر طویل شٹر ڈاون پہیہ جام اور دیگر احتجاج کا راستہ اپنائے گی جس کی تمام تر زمہ دار خضدار انتظامیہ ہوگی۔


