لسبیلہ میں لاکھڑا ٹو اوتھل، لاکھڑا ٹو لیاری روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

وندر(یو این اے )ضلع لسبیلہ کی پسماندہ ترین تحصیل لاکھڑا کا دو طرفہ روڈ لاکھڑا ٹو اوتھل، لاکھڑا ٹو لیاری روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کی وجہ سے تحصیل لاکھڑا کا سفر اذیت کا باعث بنا ہوا ہے۔ تحصیل لاکھڑا کا اوتھل روڈ اور لیاری روڈ عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ اس ضمن میں انگاریہ قومی اتحاد پاکستان کے تحصیل ارگنائزر شکیل انگاریہ نے ڈپٹی کمشنر ڈسٹرکٹ لسبیلہ کے افس میں تحریری درخواست بھی جمع کر رکھی ہے لیکن تاحال اس درخواست پر کوئی عملدرامد نہیں کیا گیا ہے ایمرجنسی صورتحال میں مریضوں کو شہر لانے لے جانے میں بڑی دقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ عوامی حلقوں نے وفاقی وزیر تجارت نواب جام کمال خان عالیانی، ممبر صوبائی اسمبلی نواب زادہ میر زرین خان مگسی اور ضلعی چیئرمین سردار عبدالرشید پھورائی سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام الناس کی پریشانی کو مدنظر رکھتے ہوئے تحصیل لاکھڑا کا روڈ بنانے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں