کوئٹہ پریس کلب پر پولیس گردی، انتظامیہ اپنی حدود سے تجاوز کررہی ہے، سینیٹر جان محمد بلیدی

کوئٹہ(یو این اے )نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹرجان محمد بلیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر(ایکس) پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ ایرانی صدر ابراھیم رئیسی کی ہیلی کاپٹر حادثے میں جان بحق ہونے کا افسوس ہے مشکل کی اس گھڑی میں ایرانی عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں اللہ تعالی حادثے میں جان بحق تمام افراد کی مغفرت فرمائیں۔کوئٹہ پریس کلب پر پولیس گردی انتہائی قابل مذمت عمل ہے انتظامیہ اپنے حدود سے تجاوز کرتا جارہا ہے تحریر و تقریر پر پابندی افسوناک عمل ہے زمہ دار انتظامی افسران کے خلاف کاروائی کی جائے۔ صحافی تنظیموں کے احتجاجوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں پریس کلبوں کی تالہ بندی کسی صورت قبول نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں