مردان اور شانگلہ میں زلزلے کے جھٹکے

مردان:خیبر پختونخوا کے علاقے مردان اور شانگلہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعدلوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا زلزلہ پیما مرکز کے مطابق مردان، شانگلہ اور اس کے گردو نواح میں رات گئے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4?6 ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز سلسلہ کوہ ہندوکش افغانستان میں تھا جس کی گہرائی 150 کلومیٹر تک ریکارڈ کی گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں