انجمن تاجران چاغی نے سوشل میڈیا پر نان بائیوں کیخلاف خبروں کی تردید کر دی

چاغی( نامہ نگار) انجمن تاجران چاغی کے صدر چیرمین ملک فقیر دوست محمد حسنی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عوامی شکایات پر چاغی انتظامیہ ، انجمن تاجران اور نان بائیوں کے درمیان متفقہ فیصلہ ہوا ہے کہ چاغی میں 200 گرام وزن کے روٹی کی قیمت 25 روپے مقرر کیا گیا ہے انھوں نے کہا کہ حالیہ نان بائیوں کے ہڑتال کے بعد میں ان کے درمیان آگیا۔ تاکہ ان کے مسلئے حل ہوسکیں انھوں نے کہا کہ چاغی کے تمام نان بائی اس پر عمل درآمد کرینگے اور 200گرام کے روٹی 25 روپے پر فروخت کرینگے ،انھوں نے کہا کہ روٹی پکانے کے بعد کچھ وزن کم ہوسکتا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ کچھ لوگ خامخواہ سوشل میڈیا پر نان بائیوں کے خلاف من گھڑت نیوز شیئر کررہے ہیں جن کا حقیق سے کوئی واسطہ نہیں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں