حب ڈیم میں پانی کی سطح میں 3انچ کا اضافہ

حب:موسلادھار بارشیں ندی نالوں میں طغیانی حب ڈیم میں سیلابی ریلے داخل ہونے کے بعد ڈیم کی سطح آب میں 3انچ کا اضافہ ہو گیا مزید اضافے کا امکان اس حوالے سے ایری گیشن حکام کے مطابق پچھلے دنوں سے حب ڈیم کے کیجمنٹ ایریا میں ہونے والی بارشوں سے مختلف ند ی نالوں سے حب ڈیم میں داخل ہونے والے سیلابی ریلوں کے نتیجے میں 3انچ پانی کا اضافہ ہو اہے ایری گیشن کے حکام کے مطابق اسوقت حب ڈیم میں ذخیرہ آب کی سطح 309فٹ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں