حب پولیس کی چھاپہ مار کاروائیاں،متعدد ملزمان گرفتار، منشیات کے ٹھکانے نذر آتش

حب ( نمائندہ انتخاب )حب پولیس کی جانب منشیات فروش،گینگزاور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون کاروائیوں کا آغازبدنام زمانہ علاقہ چیکو باغ،محمودی موڑ ودیگر مختلف منشیات کے ٹھکانوں پر چھاپہ مار کر منشیات کے ٹھکانے نذر آتش کر دیئے, جبکہ بدنام زمانہ خطر ناک ملزمان گرفتار ملزمان کے قبضے سے منشیات،و غیر قانونی طور پر رکھا گیا اسلحہ ایمونیشن برآمد اس حوالے سے حب پولیس میڈیا سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق ا یس پی حب معروف عثمان کی ہدایات پرڈی ایس پی حب سرکل محمد عارف بلوچ نے حب پولیس SHOحب سٹی راشد بزنجو،SHOہائیٹ عبدالصمد زہری،SHOبیروٹ عبدالقادر شیخ،SHOساکران محمد علی سولنگی،سی آئی اے انچارج ساکران ملک عبدالجبار رونجہ کو فرنٹ سے لیڈ کرتے ہوئے انسداد منشیات،و گینگسٹرز،و دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف مہم کا آغازکرتے ہوئے تابڑ توڑ کاروئیاں کیں اور چیکو باغ،محمودی،موڑ،غریب آباد،و دیگر بدنام زمانہ منشیات کے ٹھکانوں پرچھاپہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش و دیگر جرائم پیشہ افراد گرفتار گرلیے گرفتار ملزمان میں محمد شریف ولد جنگی خان، نیاز ولد بابو سکنہ محمودی موڑ حب ، وقاص ولد عاشق ، شوکت ولد مولا بخش ،عبدالوحید ولدفتح محمد ،میر حمزہ ولد محمد قوم محمد حسنی، حضور بخش ولد محمد طفیل شامل ہیں گرفتارملزمان کے قبضے سے 3485گرام چرس،02ضرب TTپسٹل معہ 05دانہ زندہ کارتوس برآمد،جبکہ منشیات کے ٹھکانوں کو بھی نذر آتش کر دیا گیا ہے، حب کی عوام کو پرامن ماحول فراہم کرنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے،حب سے منشیات فروش و دیگر جرائم پیشہ افراد کے خاتمے تک کاروائیاں جاری رہیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں