جھالاوان عوامی پینل کا وڈھ میں ہندو تاجر کے قتل کے خلاف احتجاج و ریلی

وڈھ:خضدار: وڈھ میں ہندو تاجر کے قتل کے خلاف جھالاوان عوامی پینل کا احتجاجی مظاہرہ و ریلی ۔ مظاہرین کی قیادت پینل رہنماء میر خان جان محمد محمدزئ میر نوراحمد رئیسانی، میر محمد خان رئیسانی میر نور اللہ محمدزئ کررہے تھے ۔ مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈ ہاتھوں میں اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے اور مظاہرین خود بھی نعرہ بازی کررہے تھے ۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ وڈھ میں قتل ہونے والے ہندو تاجر کے قاتلوں کو فوراً گرفتار کیا جائے اور وڈھ کے امن کو خراب کرنے سے روکا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم حالات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور اس بات کا بھی جائزہ لے رہےہیں کہ یہ سب کچھ وڈھ میں کیونکر ہورہاہے، امن کے قیام کے لئے انتظامیہ اور فورس کے ساتھ کھڑے ہیں اور پرامن ماحول کی بحالی کے لئے کسی بھی طرح کے کردار ادا کرنے سے گریز نہیں کریں گے ۔
جھالاوان عوامی پینل کے زیر اہتمام خضدار سٹی میں بھی اب سے کچھ دیر بعد وڈھ واقعہ کے خلاف ریلی نکالی جارہی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں