جیکب آباد میں ٹریفک حادثہ، کونسلر اور مشہور ٹرانسپورٹر جاں بحق، 2افراد زخمی
جیکب آباد ( آئی اےن پی )جیکب آباد کے قریب روڈ حادثے میں وارڈ کونسلر اور مشہور ٹرانسپورٹر جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے قریب مولاداد تھانہ کی حدود چنڈ شاخ کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں وارڈ 6کے کاو¿نسلر اور مشہور ٹرانسپورٹر نثار جکھرانی ، میر حسن کھوسو اور حاکم علی زخمی ہوگئے، زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں کاو¿نسلر نثار جکھرانی زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔
Load/Hide Comments


