شدید گرمی کی لہر، سبی کے سرکاری نلکوں سے پانی غائب، جیکب آباد میں گیسٹرو کی وبا پھوٹ پڑی
سبی(اآئی اےن پی) سبی وگردونواح مےں سورج سوا نےزہ پر آگےا سرکاری نلکوں مےں پانی ناےاب رےلوے کالونیز کربلا کا منظر پےش کرنے لگی آلہ آباد غریب آباد سمےت کئی علاقوں مےں پانی غائب مہنگے داموں پانی خرےد کر استعمال اور پینے پر شہری مجبور بجلی کی لوڈشےڈنگ بھی جاری ہے۔ تفصےلات کے مطابق تفصےلات کے مطابق سبی مےں گرمی نے اپنا اثر دےکھانا شروع کردےا شدےد گرمی کی وجہ سے شہری مشکلات کا شکار ہوئے دوسری جانب پی اےچ ای کی نااہل کی وجہ سے آلہ آباد غریب آباد سمےت سبی کے متعدد علاقوں مےں سرکاری نلکوں مےں پانی ناےاب ہوگےا کئی دنوں کے بعد اگر پانی آئے تو بدبو دار پانی سے مزےد شہری کوفت کا شکار ہورہے ہےں دوسری جانب رےلوے کالونیز مےں پانی کی شدےد قلت سے رےلوے ملازمےن بھی مشکلات کا شکار نظر آتے ہےں ڈےوٹیوں کے بعد ملازمےن پینے اور استعمال کے لئے پانی دور دراز سے لانے پر مجبور ہےں جبکہ مہنگے داموں پانی کے ٹےنکر بھی خرےد نے پر بے بس ہے عوامی سماجی سےاسی حلقوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہ محکمہ پی اےچ ای اور محکمہ رےلوے عوام کو پانی کی فراہمی ےقےنی بناکر اپنی ذمے داریوں کو احساس کرےں واٰضح رہے کہ سبی وگردونواح مےں شدےد گرمی کے باوجود واپڈا کی جانب سے لوڈشےڈنگ کا سلسلہ تھام نہ سکا شہر مےں 13اور دےہاتوں مےں 18گھنٹوں کی لوڈشےڈنگ سے زرعی صارفےن کاروباری حضرات اور گھرےلو صارفےن مشکلات کا شکار ہوچکے ہےں ۔جیکب آباد میں گرمی کا پارہ ہائی، بجلی کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینا محال کردیا، شہر میں پانی اور برف کی قلت ہو گئی جبکہ جمعہ کے روز درجہ حرارت 49 سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا اور جیکب آباد میں گیسٹرو کی وبا پھوٹ پڑی، اسپتالوں میں مریضوں کا رش بڑھ گیا۔ جیکب آباد اور گردونواح میں گرمی کی شدت میں بڑھنے کے باعث گیسٹرو سمیت پیٹ کے دیگر امراض میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے جس کی وجہ سے ضلع بھر کی سرکاری و پرائیوٹ اسپتالوں میں مریضوں کا رش بڑھ گیا ہے ۔ سینکڑوں کی تعداد میں بچے اور بڑے اس وباءمیں مبتلا ہوچکے ہیں، گیسٹرو کی وباءبڑھنے پر ڈاکٹروں نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ پانی اُبال کر پئیں اور گھر سے غیر ضروری باہر نہ نکلیں جبکہ ٹھیلوں پر فروخت ہونے والی کھلی اشیاءکھانے سے گریز کریں۔


