بلوچستان پاکستان کا اہم ترین حصہ ہے، وفاقی وزیر توانائی

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ بلوچستان کے زرعی شعبے کے ذمے 641 ارب روپے کے واجبات ہیں، کسان بل ادا کر دیں ہم 24 گھنٹے بجلی دیں گے۔سینیٹ اجلاس میں نقطہ اعتراض پر جواب دیتے ہوئے وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں 27 ہزار سے زائد ٹیوب ویلز ہیں جو 404فیڈرز پر ہیں، ان پر 12ہزار غیر قانونی ٹرانسفارمرز ہیں، وہ فیڈرز 96فیصد نقصان پر چل رہے ہیں جس سے 80ارب روپے کا نقصان ہے۔ان کا کہنا تھا ہمیں علم ہے کہ سرکاری اہلکار زائد بلنگ کرتے ہیں اور صارفین کو بجلی چوری بھی سکھاتے ہیں، میرے محکمے کے پاس قانون کی رٹ قائم کرنے والے اہلکار نہیں، یہ کام سکیورٹی فورسز کا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بلوچستان کے زرعی شعبے کے ذمے 641ارب روپے کے واجبات ہیں، سینیٹر صاحب جرگہ کرکےکسانوں سے بجلی کے بل ادا کرا دیں، ہم 24گھنٹے بجلی دیں گے۔وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا تھا کہ بلوچستان کو 700 ارب روپے کی بجلی دی جاتی ہے اور سوا 400 ارب کا نقصان ہے، بلوچستان کے وزیراعلی سرفراز بگٹی کو کہہ چکے ہیں کہ وفاق کا جتنا شیئر ہے وہ ڈالیں گے۔اویس لغاری کا کہنا تھا بلوچستان کے ٹیوب ویلز جب شمسی توانائی پر چلے جائیں گے تو بجلی کا کنکشن کاٹنا پڑے گا، بلوچستان پاکستان کا اہم ترین حصہ ہے، پنجاب کو سبزی بلوچستان دیتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں