پنجگور کے علاقوں میں پی ٹی سی ایل نیٹ سروس درہم برہم

پنجگور( نامہ نگار) پنجگور کے علاقے تسپ ایکسچینج سے منسلک ایاز میں پی ٹی سی ایل کے نیٹ سروس درہم برہم ، صارفین کی مشکلات میں اضافہ ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ پی ٹی سی ایل کی عدم توجہی کی وجہ سے تسپ ٹیلی فون ایکسچینج سے منسلک علاقوں خداباداں سراواں تسپ ایراپ سری قلات میں پی ٹی سی ایل کے نیٹ سروس اور لینڈ لائن فون درہم برہم ہو گئے ہیں۔ 35سالہ پرآنے اور بوسیدہ زیر زمین ناکارہ کیبل کی وجہ سے نیٹ سروس درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے ۔ صارفین کے مطابق وہ پیکج کے تحت یکمشت ماہانہ بلز جمع کرتے ہیں مگر اس کے باوجود سہولیات سے محروم ہیں ۔ تسپ ایکسچینج سے منسلک علاقوں کے صارفین کے مطابق پی ٹی سی ایل کے نیٹ سروس نہ ہونے کے برابر ہے اور بجلی کی طرح طویل لوڈ شیڈنگ کی جاتی ہے ۔ صارفین نے پی ٹی سی ایل کے اعلیٰ حکام کو الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے اگر نیٹ سروس میں بہتری نہ لایا گیا تو احتجاجاً اپنے اپنے نیٹ موڈیم کو پی ٹی سی ایل کے دفتر کے مین روڈ پر نذر آتش کر ینگے جس کی تمام تر زمہ زمہ داری پی ٹی سی ایل کے افسران پر عائد ہوگی جنہوں نے با اثر لوگوں کو ڈش موڈیم کے ذریع 20/20 ایم بی دیا ہے اور عام صارفین کے چار ایم بی چلتے نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں