خضدار میں بدامنی ایک مرتبہ پھر سر اٹھانے لگی، ایک ہفتے میں پانچ افراد قتل
خضدار (نمائندہ خصوصی) خضدار ایک بار پھر بدامنی کی لپیٹ میں،حالات کروٹ بدلنے لگے۔ گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران پانچ قتل، شہریوں میں خوف و ہراس،ایک مرتبہ پھر سخت انتظامی افسر کی ضرورت پڑنے لگی، تفصیلات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران خضدار ڈسٹرکٹ میں پانچ افراد یکے بعد دیگرے قتل کٸے گٸے جن میں سے دو افراد وڈھ لوپ میں فاٸرنگ کرکے قتل کٸے گٸے جبکہ وڈھ بازار میں ہندوتاجر کو دن دھاڑے گولیوں سے بھون ڈالاگیا اسی طرح خضدار میں دو قتل کے واقعہ ایک زیدی اور ایک سنی میں درپیش آیا جن میں مماثل پاٸی جاتی ہے تاہم ان میں سے کسی ایک کا ابھی تک قاتل گرفتار نہیں کیاجاسکا جو کہ انتظامیہ کی نااہلی کے منہ بولتا ثبوت ہے۔ قتل کے مسلسل واردات سے جہاں خضدار کے شہریوں میں خوف وہراس پایاجارہا تو وہیں انہیں سابق ڈپٹی کمشنر سید وحید شاہ کی یاد ستانے لگی ہے، بدامنی سے تنگ شہری ایک اور وحیدشاہ کی راہ تکنے لگی ہے کہ جو انہیں امن مہیا کرنے کی خاطر بلاتفریق جراٸم پیشہ افراد کے خلاف کارواٸی کریں اور امن دشمن عناصر قلقمع کرکے خضدار کے امن کو برقرار رکھ سکے