دکی ، کول مائنز اور ٹرکوں پر حملوں ، بد امنی کیخلاف آل پارٹیز کی ریلی و احتجاج

دکی( آئی این پی ) آل پارٹیز کے زہر اہتمام کول مائنز اور ٹرکوں پر ہونے والے حملوں ،بم دھماکوں اور بدامنی کے خلاف احتجاجی ریلی سردار درمحمد ناصر مونامنٹ سے نکالی گئی۔ریلی کے شرکا نے شہر کے مختلف روڈوں ہر سیکورٹی اہلکاروں اور ضلعی انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کرکے امن وامان کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔ باچاخان چوک پر احتجاجی مظاہرے سے آل پارٹیز ،انجمن تاجران ،ٹرک ایسوسی ایشن ،نیشنل لیبر فیڈریشن ،کول ایسوسی ایشن اور دیگر تنظیموں کے عہدیداران حاجی عزت خان ناصر ،حاجی پیرجان ناصر ،فضل الرحمن تریں ،ملک حاجی فیروز خان ناصر،رحمت اللہ موسی خیل ،حاجی سید اللہ ناصر ،ملک شاہ محمد ناصر ،ملک حبیب الرحمن ترین ،حاجی محمد اشرف ناصر ،رضا محمد ناصر ،اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئے روز سیکورٹی کے باجود کول مائنز پر حملے ہوتے ہیں جسکی وجہ سے سینکڑوں کوئلہ کانیں بند جبکہ ہزاروں مزدور بے روزگار ہوگئے ہیں۔دن دہاڑے وارداتیں کرکے مسلح افراد فرار ہوتے ہیں ایف سی کو فی ٹن 230 روہے ٹیکس دینے کے باجود ایف سی اور ضلعی انتظامیہ کول مائنز اور ٹرکوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہوچکے ہیں۔کول مائنز پر حملے کرکے لیبر کو اغوا کیا جاتا ہے مزدورں پر فائرنگ کرکے انہیں ہلاک اور زخمی کرکے بااسانی فرار ہو جاتے ہیں ٹرکوں پر ہونے والے حملے میں 8 ٹرک نزراتش کرکے 24 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوگیا ۔انہوں نے کہا کہ اب ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ کے لائحہ عمل میں ایف سی کی سیکورٹی ٹیکس اور وفاقی وصوبائی ٹیکس کو بند کرکے سول نافرمانی کی تحریک چلائیں گے۔ٹرکوں کو تحفظ نہ دینے پر ہم از خود کانوائے بناکر ٹرکوں کو پنچاب تک پہنچانے کا بندوبست کرینگے انہوں نے کہا کہ بم دھماکوں میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو معاوضہ دیکر ٹرک مالکان کو بھی فوری طور پر معاوضہ ادا کیا جائے اب ہم مزید صبر اور برداشت سے کام نہیں لینگے بلکہ احتجاج کو سخت سے سخت کرکے لائحہ عمل طے کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں