جامعہ تربت شعبہ انگریزی کے بورڈ آف اسٹڈیز کا ساتواں اجلاس
تربت(یو این اے )یونیورسٹی آف تربت کے شعبہ انگریزی کے بورڈ آف اسٹڈیز کاساتواں اجلاس شعبہ انگریزی کے چئیرمین ڈاکٹر شاہ میر بلوچ کی زیرصدارت جامعہ تربت کے ویڈیو کانفرنس روم میں منعقدہوا۔ اجلاس میں ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کے نظرثانی شدہ گائیڈلائنز کی روشنی میں تعلیمی پروگرام بی ایس انگریزی کے مجوزہ نصاب پر تبادلہ خیال کیاگیا۔میر چاکرخان رند یونیورسٹی سبی سے پروفیسر ڈاکٹر مہوش ملگانی اور بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجیئرنگ اور منیجمنٹ سائنسز(بیوٹمز)کوئٹہ سے ڈاکٹر لیاقت چنا نے بطور ماہرین مضمون اجلاس میں شرکت کی۔ جامعہ تربت کے شعبہ انگریزی کے سینئر فیکلٹی ممبران ڈاکٹر عدنان ریاض، امجد حبیب، مظہر گچکی، اور جامعہ تربت سے الحاق شدہ کالجز کے نمائندگان جمال منظور اور عمرانہ رشید بھی اجلاس میں شریک تھے۔ ڈاکٹر ریاض احمد جامعہ تربت کے کوالٹی انہانسمنٹ سیل کے ڈائریکٹر کی حیثیت سیاجلاس میں شریک ہوئے۔بورڈ آف اسٹڈیز نے نظرثانی شدہ نصاب کے مختلف پہلوں کا جائزہ لیا اور اس میں بہتری لانے کے لئے اہم تجاویز پیش کیں۔ اجلاس کے اختتام پر ڈاکٹر شاہ میر بلوچ نے اجلاس میں شرکت کرنے اورمعیاری تعلیم کے فروغ کے لئے قیمتی تجاویز دینے پر بورڈ کے ارکان کا شکریہ اداکیا۔


