بھارتی اسمگلر پاکستان میں داخل ہونے پر گرفتار
لاہور (آئی این پی ) پاکستان رینجرز پنجاب نے بھارت کی طرف اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے بھارتی اسمگلر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز کے انسداد اسمگلنگ آپریشن جاری ہے ، اس دوران پاکستان رینجرز نے سلیمانکی کے نواح میں سریاں والی کے سرحدی علاقے میں بھارتی باشندے کی پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش ناکام بنادی اور اسے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ رینجر ز نے بھارتی اسمگلر کو بین الاقوامی سرحدی قوانین کے مطابق تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد بھارتی حکام کے حوالے کر دیا ہے۔
Load/Hide Comments


