سعودی ولی عہد نے ایران کے دورے کی دعوت قبول کرلی،جلد دورہ کرنے کا عندیہ دیا

تہران(صباح نیوز)سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے ایران کے دورے کی دعوت قبول کرلی۔شہزادہ محمد بن سلمان نے ایران کے قائم مقام صدر ڈاکٹر محمد مخبر کی خصوصی دعوت قبول کی اورجلد ہی ایران کا دورہ کرنے کا عندیہ دیا ہے ۔ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے میں صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ سمیت 8 اعلی حکام کے جاں بحق ہونے پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے قائم مقام ایرانی صدر محمد مخبر سے ٹیلی فو ن پر تعزیت کا اظہار کیا۔دونوں رہنماؤں کے درمیان کافی دیر تک بات چیت ہوئی۔ ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں سعودی حکومت اور عوام افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ایرانی سرکاری میڈیا ارنا نے دعوی کیا ہے کہ ٹیلی فونک گفتگو کے دوران قائم مقام صدر محمد مخبر نے شہزادہ محمد بن سلمان کو ایران کا دورہ کرنے کی دعوت کی جسے ولی عہد نے قبول کرلیا۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے بھی ایران کے قائم مقام صدر محمد مخبر کو سعودی دورے کی دعوت دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں