پاسپورٹ رولز میں خواتین، بچوں کے حوالے سے ترامیم کا جائزہ
اسلام آباد (صباح نیوز) پاسپورٹ رولز میں خواتین اور بچوں کے حوالے سے ترامیم کی غیر معمولی تجویز سامنے آئی ہے۔ مجوزہ ترامیم کے بعد طلاق یا علیحدگی کی صورت میں خاتون کا پاسپورٹ والد کے نام پر بنے گا، ماں باپ کی طلاق کی صورت میں چھوٹے بچوں کے پاسپورٹ میں ماں باپ کے نام درج کیے جائیں گے۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت پاسپورٹ رولز میں ترمیم کا حتمی فیصلہ کریگی، رولز میں ترامیم کی تجویز پر وزارت داخلہ اور وزارت قانون غور کر رہی ہیں۔ رولز میں ترمیم کے بعد پاسپورٹ سافٹ ویئر اور بکس کو اپ ڈیٹ کرنا ہوگا۔ وفاقی حکومت تمام شراکت داروں سے مشاورت کے بعد تجاویزپر فیصلہ کرے گی۔
Load/Hide Comments


