کراچی کے مختلف علاقوں سے 3 خواتین سمیت 5 افراد کی لاشیں برآمد

کراچی(صباح نیوز)کراچی کے مختلف علاقوں سے 3 خواتین سمیت 5 افراد کی لاشیں برآمد کر لی گئیں ، پولیس نے تمام معاملات کی تحقیقات شروع کردی۔پولیس کے مطابق اخترکالونی سیکٹر بی کے گھر سے خاتون کی پھندا لگی لاش ملی ہے، مرنے والی کی شناخت 30 سالہ ماریہ کے نام سے ہوئی، موت کی حتمی وجہ پوسٹ مارٹم کے بعد واضح ہوسکے گی۔اورنگی ٹائون سیکٹر ساڑھے گیارہ میں گھر سے 65 سالہ کنیز فاطمہ نامی خاتون کی لاش ملی۔ پولیس نے کہا کہ ابتدائی طور پر موت طبعی لگتی ہے، لاش کو ہسپتال روانہ کردیا گیا ۔اورنگی ٹائون ہی کے سیکٹر 10 میں گھر سے 30 سالہ عاصمہ زوجہ سعید نامی خاتون کی لاش ملی ہے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق خاتون نے زہر پی کر خود کشی کی ہے۔پولیس کے مطابق منظور کالونی سیکٹرآئی کے مکان سے 22 سالہ سعد کی پھندا لگی لاش ملی ہے ، پوسٹ مارٹم کے بعد موت کی حتمی وجہ معلوم ہوسکے گی۔پولیس کے مطابق گلشن اقبال بلاک 6 میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 26 سال کی آسیہ زوجہ عبدالصمد بھی جاں بحق ہوگئیں، واقعہ کے وقت خاتون گاڑی چلا رہی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں