کوئٹہ،بر قی لا ئینوں کی مر مت کے سلسلے میں بجلی بند ر ہے گی

کوئٹہ (این این آئی) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق برقی تنصیبات اور لائنوںپر ضروری مرمتی کام کئے جارہے ہیں اوراس سلسلے میں28مئی (بروزمنگل) قلعہ عبداللہ گرڈاسٹیشن سے صبح11بجے سے سہ پہر3بجے تک جبکہ اورماڑہ گرڈاسٹیشن سے صبح9بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بندرہے گی۔علاوہ ازیں نیشنل ٹرانسمیشن اینڈڈسپیچ کمپنی(این ٹی ڈی سی)کی جانب سے 220Kvکوئٹہ انڈسٹریل گرڈاسٹیشن کے سالانہ ٹیسٹنگ اورٹرانسفارمرکے مرمتی کام کئے جارہے ہیں اس سلسلے میں 28اور29دسمبرکو (روزانہ) صبح10بجے سے شام 4بجے تک بجلی بندہوگی جس کے باعث اس دورانیہ میں تقریباً30میگاواٹ برقی قلت پیداہوگی جسے لوڈمینجمنٹ کے زریعے پوراکیاجائے گا۔تاہم کیسکونے اس دورانیہ میں بجلی بندش پر زحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں