پسنی میں ماہی گیروں کی کشتی ڈوب گئی، ایک جاں بحق، ایک لاپتہ

پسنی (نامہ نگار) پسنی، کلمت کے سمندر میں ماہیگیروں کی کشتی ڈوب گئی، ایک شخص جاں بحق، ایک لاپتہ، ایک کو ریسکیو کرلیا گیا، بچ جانے والے شخص کو ابتدائی امداد فراہم کرنے کے لیے پاک اومان ہسپتال پسنی منتقل کردیا گیا، جس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ماہیگیری کشتی میں سوار تینوں ماہیگیروں کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے۔ کلمت سے آمدہ اطلاعات کے مطابق ایک ماہیگیری اسپیڈ بوٹ کلمت کے سمندر میں دوران شکار ڈوب گئی، جس میں سوار مکیش ولد ولیداد جاں بحق ہوگیا، امیر بخش ولد پیر بخش کو زندہ بچا لیا گیا جبکہ بدل خان ولد ولیداد تاحال لاپتہ ہے، لاپتہ اور جاں بحق شخص آپس میں بھائی ہیں، بچ جانے والا ان کا بہنوئی ہے، لاپتہ شخص کو نکالنے کے لیے مقامی غوطہ خوروں کی جانب سے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں