صوبائی لیویز میں ضم کرنیکا اعلان، فیڈرل ملازمین نے احتجاج ختم کردیا

کوئٹہ (آن لائن) فیڈرل لیویز ملازمین کے چیئرمین پروفیسر شیر حیدر شیرانی نے احتجاجی کیمپ ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وزیرا علیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے فیڈرل لیویز کو صوبائی لیویز میں ضم کرنے کا اعلان کیا اور اس کے لئے کابینہ کے اراکین پر مشتمل چار رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو سفارشات مرتب کرکے اور قوائدہ و ضوابط بنائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پر شاہ محمد کاکڑ ، لعل جان مری، خانان جوگیزئی، عنایت اللہ ، شاہ ولی ، محمد طاہر، محمد یونس ، ملک منان، ملک لعل گل و دیگر بھی موجود تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو سال سال تنخواہیں بنداور ریٹائرڈ ملازمین کے پنشن سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے اور نہ ہی فیڈرل لیویز ملازمین کے لواحقین کو حسب سابق بھرتی کیا جاتا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ فیڈرل لیویز ملازمین کو وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی حکومت سے امیدیں وابستہ ہے وزیر اعلیٰ نے ہمارے جائز مطالبات پریس کانفرنس کے ذریعے تسلیم کئے ہیں اورفیڈرل لیویز فورس کے احتجاجی کیمپ آکر صوبائی لیویز فورس میں ضم کرنے ریٹائرڈ ملازمین کے بچوں کو بھرتی اور بند تنخواہیں جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ان کا کہنا تا کہ عید قریب ہے ملازمین کی 2 سال سے بند تنخواہیں جاری کی جائیں تاکہ ہمارے بچے بھی عید کی خوشیوں میں شامل ہوسکیں۔ انہوں نے ان تمام سیاسی، مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمارے ساتھ اظہار یکجہتی اور بیانات کے ذریعے ہماری حوصلہ افزائی کی ۔ انہوں نے کہا کہ فیڈرل لیویز ملازمین نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے اس پروسس کی نگرانی کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں