تمپ، لیویز نے لاش برآمد کرلی

تمپ: تمپ، رودبن نخلستان سے لیویز فورس نے ایک لاش برآمد کرلی، شناخت غلام حسین عرف استادنصیر ولد حسن سکنہ سنگولین کراچی کے نام سے کی گئی،لیویز ذرائع کے مطابق لیویز فورس کو اطلاع ملی کہ رودبن نخلستان کے قریب ایک لاش پڑی ہے جس پر لیویز فورس نے جاکر لاش کو اپنی تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردی جہاں پر ان کی شناخت غلام حسین عرف استاد نصیر ولد حسن بلوچ سکنہ سنگولین کراچی کے نام سے کی گئی جو اس وقت تربت کے علاقہ کلاتک میں رہائش پزیر تھے،وہ آٹو مکینک اور نشہ کا عادی بتایاجاتا ہے، لیویز کے مطابق گرمی اور نشہ کی حالت میں ان کی موت واقع ہوئی ہے،کلاتک میں ان کے ورثاء کو اطلاع کرکے لاش ان کے حوالے کردی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں