موسیٰ خیل میں پولیو کے شکار بچے نے اپنی دردناک کہانی سنا دی
کوئٹہ(یو این اے )صوبہ بلوچستان کے پسماندہ ترین ضلع موسی خیل کا پولیو کے باعث دونوں ٹانگوں سے معذور بچہ جو کہ پڑھائی کا بے حد شوقین ہے، گھر سے سکول تقریبا چھ کلومیٹر دور ہے، اور یہ بچہ دیہات سے شہر کے سرکاری سکول میں پڑھنے کیلئے روزانہ گدھے پر بیٹھ کر سکول جاتا ہے، والدین کی اتنی طاقت نہیں کہ اسکو کنوینس لیکر دیں، سرکاری بسیں بھی نہیں، اتنی طاقت بھی نہیں کہ موسی خیل سے باہر کسی بڑے شہر کے اچھے سکول سے پڑھائی کر لے، والد کا کہنا ہے کہ بچے کی ذاتی دلچسپی ہے اور وہ پڑھنا چاہتا ہے، استادوں کا کہنا ہے کہ یہ بچہ کبھی چھٹی نہیں کرتا ہمیشہ وقت پر سکول آتا ہے، چاہیے گرمی ہو، سردی ہو، بارش ہو یا ژالہ باری ہو، بچے کا کہنا ہے کہ میں کسی اچھے ادارے میں پڑھنا چاہتا ہوں لیکن والدین کے پاس اتنے وسائل نہیں ہیں کہ مجھے باہر پڑھائیں، والدین کے پاس اتنے وسائل نہیں کہ وہ مجھے کنوینس لیکر دیں، ہمارے ضلع میں کوئی اچھا تعلیمی ادارے نہیں، بچہ نے حکام بالا سے اپیل کی کہ وہ مجھے کسی اچھے تعلیمی ادارے میں داخل کروائیں یا میرے شہر میں کوئی اچھا اداری بنوائیں یا پھر ہمارے لئے کسی کنوینس کا بندوست کروایا جائے، مخیر حضرات سے تعاون کی اپیل ہے۔


