پسنی، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم وصولی سنٹرز عوام کیلئے وبال جان
پسنی (نامہ نگار)پسنی ، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بینیفشریز ادائیگیوں کے لیے رل گئے، کنیکٹ نے ڈیوائیز ہولڈرز کے ڈیوائسز بند کر دیئے ذرائع کے مطابق ڈیوائسز ہولڈرز کو ہفتہ وار بنڈل کے لیے پیسوں کی ڈیمانڈ کی جاتی ہے، ڈیوائسز ہولڈرز کی جانب سے کنیکٹ والوں کو بنڈل نہ دینے کے ردعمل میں ان کے ڈیوائسز بند کر دئیے گئے، کنیکٹ اور ڈیوائسز ہولڈرز کے آپسی چپقلش کی سزا بینیفشریز بھگتنے لگے، تفصیلات کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بینیفشریز کے رقوم میں جہاں پہلے کٹوتی کی جاتی تھی ذرائع کے مطابق اس سال کے جون کے مہینے میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے عملے نے بینیفشریز کے رقوم میں کٹوتی کے سلسلے میں سخت نگرانی شروع کرکے کٹوتی روک دی ہے جس کی وجہ سے ڈیوائس ہولڈرز جو پہلے بینفشریز کے رقوم میں سے پانچ پانچ سو روپے کٹوتی کرکے کنیکٹ والوں کے لیے بنڈل (رقوم) بھیجتے تھے چونکہ اب کنیکٹ کمپنی والوں کے لیے بنڈل کی ادائیگی نہ ہونے کے سبب کنیکٹ والوں نے ڈیوائس ہولڈرز کے ڈیوائسز بند کر دیئے ، ڈیوائس ہولڈرز اور کنیکٹ والوں کی آپسی چپقلش میں بینیفشریز رل گئے، اس سلسلے پسنی سول سوسائٹی کے صدر پرویز سفر نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس شدید گرمی میں ڈیوائسز ہولڈرز اور کنیکٹ کمپنی والے اپنے آپسی چپقلش کا نزلہ غریب مستحقین پر مت گرائیں، انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں کے مستحقین رقوم نکالنے کے لیے ہزار ہزار روپے کرایہ دے کر شہر آتے ہیں، کھڑی دھوپ پر بیٹھ کر انھیں واپس لوٹا دیا جاتا ہے، انہوں نے ذمہ داران سے اپیل کی کہ ڈیوائسز ہولڈرز کے ڈیوائس کو کھول دی جائے تاکہ وہ بینیفشریز کے رقوم کی ادائیگی کو یقینی بنائیں۔


