بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا اشیاء خوردونوش کے مختلف مراکز کا معائنہ، جرمانہ عائد

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان فوڈ اتھارٹی زونل ٹیم مکران نے جاوید کمپلیکس ایریا ایئرپورٹ روڈ گوادر میں موجود اشیاء خوردونوش کے مختلف مراکز کا معائنہ کیا۔
معائنے کے دوران قوانین کی خلاف ورزی پر 2 ڈیپارٹمنٹل سٹورز کو زائد المیعاد مشروبات کی برآمدگی اور اشیاء خوردونوش فریج میں رکھنے پر جرمانہ کیا گیا جبکہ 1 بیکنگ یونٹ کو اصلاحی نوٹسز جاری کیا، اس کے علاوہ مختلف مراکز سے ضبط شدہ اشیاء جیسے کہ مشروبات، ایرانی آچار، بسکٹ، چپس، نمکو، خشک دودھ کو موقع پر تلف کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں