پشاور میں فورسز کا آپریشن، 2 مشتبہ افراد ہلاک، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

راولپنڈی (پ ر) سیکورٹی فورسز کا پشاور میں انٹیلی جنس آپریشن، تخریب کار سرغنہ ساتھی سمیت ہلاک۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ سیکورٹی فورسز نے 30 اور 31 مئی کی رات پشاور کے علاقے حسن خیل میں انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں تخریب کاروں کا سرغنہ ایاز عرف محمد اور احمدی عرف کوچی ہلاک ہوا جبکہ دو مشتبہ افراد زخمی بھی ہوئے۔ شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہلاک مشتبہ افراد سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا، ہلاک مشتبہ افراد سیکورٹی فورسز کیخلاف متعدد تخریبی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے کسی دوسرے تخریب کار کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں