کوئٹہ کیلئے 100 گرین بسوں کی فراہمی کا منصوبہ منسوخ

کوئٹہ کیلئے 100 گرین بسوں کی فراہمی کا منصوبہ منسوخ کر دیا گیا ، صوبائی حکومت نے وفاقی بجٹ میں 100 گرین بس فراہم کرنے کی تجویز دی تھی، پلاننگ کمیشن نے 100 کی بجائے 25 بسوں کی منظوری دی پھر سی ڈی ڈبلیو پی اجلاس میں اسے بھی منسوخ کردیا گیا، بلوچستان واحد صوبہ جہاں ماس ٹرانزٹ کی سہولت شہریوں کو میسر نہیںہے ۔ ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے نجی کمپنی کے ذریعے 8 گرین بسیں چلائی جارہی ہیں۔ فی الحال یہ منصوبہ منسوخ ہوا ہے اس کیس کو دوبارہ وفاق کیساتھ اٹھائیں گے، گرین بسوں کی فراہمی وزیراعلی بلوچستان کی ترجیح میں شامل ہے، شاہد رند کا کہنا تھا کہ سو بسیں نہ بھی ملیں تو زیادہ سے زیادہ بس وفاق سے لینے کی کوشش کریں گے،   باقی بسیں صوبائی بجٹ سے پورا کرنے کی کوشش کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ صوبائی تجویز بجٹ میں شامل کرنا نہ کرنے کا فیصلہ وفاق کا حق ہے اس میں کوئی منفی چیز نہیں، ترجمان شاہد رندنے کہا کہ امید ہے وفاق کیساتھ دوبارہ بات چیت میں درمیانی راستہ نکل آئے گا، عوام کو سفری سہولیات کیلئے صوبائی حکومت کوشاں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں