چاغی میں کمسن بچی سے جنسی زیادتی کے ملزم کو عمر قید کی سزا
چاغی( آئی اےن پی) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چاغی جناب عالمگیر خان ہوتک نے کمسن بچی کے ساتھ جنسی زیا دتی کے مقدمہ میںنامز د ملزم کو جرم ثابت ہو نے پر عمر قید اور 2لا کھ روپے ہرجانہ کی سزا سنا دی ہے ۔ استغاثہ کے مطابق ملزم کلیم اللہ ولد محراب سکنہ ہیجباڑی نے کالونی دالبندین میں 4ما ہ قبل ایک کمسن بچی کے ساتھ جنسی زیا دتی کا ارتکا ب کیا تھا جس پر ان کے خلا ف درج مقدمہ کا چالان عدالت میں پیش کیا گیا تھاگزشتہ روز مقدمہ کا محفوظ فیصلہ سنا تے ہو ئے عدالت کے جج نے ملزم کلیم اللہ کو زیر دفعہ 376(3)ت پ کے تحت جرم ثابت ہو نے پر عمر قید اور دو لا کھ روپے ہر جا نہ کی سزا سنا دی ہے جو ملزم متاثرہ بچی کو ادا کر نے کا پابند ہو گا ۔
Load/Hide Comments


