الیکشن کمیشن میں جہانزیب مینگل کی کامیابی کالعدم قرار دینے کی شفیق مینگل کی درخواست مسترد


کوئٹہ(یو این اے )الیکشن کمیشن نے شفیق مینگل کی جانب سے وڈھ میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی اور جہانزیب مینگل کی کامیابی کو کالعدم قرار دینے کی درخواست مسترد کردی الیکشن کمیشن میں شفیق مینگل کی جانب سے وڈھ میں دوبارہ گنتی اور دوبارہ الیکشن کرانے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ ایم پی اے وڈھ جہانزیب مینگل کی جانب سے ساجد ترین ایڈووکیٹ پیش ہوئے الیکشن کمیشن نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد شفیق مینگل کی درخواست خارج کرتے ہوئے جہانزیب مینگل کی کامیابی کو برقرار رکھا قائم مقام صدر بی این پی ساجد ترین ایڈووکیٹ کے ساتھ ایڈووکیٹ پرویز ظہور اور ایڈووکیٹ حافظ منور ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔سماعت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ساجد ترین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مخالفین جتنے بھی کیس دائر کریں ہم سب کا سامنا کریں گے۔ بی این پی نے ہمیشہ بلوچستان میں ہونے والے ظلم کے خلاف آواز اٹھائی ہے اور اپنے نظریے سے کبھی دستبردار نہیں ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں