کیچ کور ندی میں نہاتے ہوئے ایک شخص ڈوب گیا

تربت (انتخاب نیوز) کیچ کور میں نہاتے ہوئے ایک شخص ڈوب گیا، پی ڈی ایم اے کی ریسکیو ٹیم نے لیویز فورس کے ہمراہ لاش نکال لی۔ پی ڈی ایم اے کیچ کے مطابق کیچ کور ندی میں نہاتے ہوئے ایک شخص گہرے پانی میں ڈوب گیا جس کی اطلاع ملنے پر ڈی جی پی ڈی ایم اے اور ڈپٹی کمشنر کیچ کی ہدایت پر لاش پی ڈی ایم اے کے غوطہ خوروں نے لیویز فورس کے ہمراہ پانی سے نکال کر ورثا کے حوالے کردی۔ ڈوبنے والا شخص پشتون اور تعلق کوئٹہ سے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں