فاروق بلوچ کی عدم بازیابی، اہل خانہ نے سی پیک روڈ کو بند کر دیا

تجابان(انتخاب نیوز)تجابان کے مقام پر فاروق بلوچ کے اہل خانہ نےسی پیک روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا۔ لواحقین کا مطالبہ ہے کہ فاروق بلوچ کو فی الفور بازیاب کیا جائے۔فاروق بلوچ کو 28 مئی 2024 کو اے ون سٹی کوئٹہ سے چھ دیگر طالب علم ساتھیوں کے ساتھ لاپتہ کر دیا گیا تھا۔ فاروق کے 5 دیگر ساتھی بازیاب ہو چکے ہیں، تاہم فاروق ابھی تک لاپتہ ہے۔ اہل خانہ نے آج تجابان کے مقام پر سی ای سی پی روٹ پر دھرنا دیا اور سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہے۔ روڈ کی بندش سے مسافروں کو سخت مشکالت کا سامنہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں