کوئٹہ،مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو زخمی کر دیا
کوئٹہ (صباح نیوز)کوئٹہ میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو زخمی کر دیا، انتخاب کی خبر کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب کمالو کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو شدید زخمی کر دیا، مسلح افراد فائرنگ کے بعدفرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ، زرائع کا کہنا تھا کہ زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ،زخمی شخص کی شناخت شاہد سمالانی کے نام سے ہوئی ہے، واقع کی مزید تحقیقات مقامی پولیس کر رہی ہے ۔
Load/Hide Comments


