حب کسٹم انفور سمنٹ اور کسٹم انٹیلی جنس کارروائیوں کی تفصیلات پبلک کرنے سے گریزاں

حب(نمائند ہ انتخاب ) حب کسٹم انفور سمنٹ اور کسٹم انٹیلی جنس کی پرُاسرار کاروائیاں حکام کسی بھی کاروائی کی تفصیلات پبلک کرنے سے گریزاں فون پر رابطہ کرنے پر کوئی جواب نہیں دیا جاتا چیک پوسٹ پر اہلکار اور روزانی اجرت پر رکھے گئے سول افراد دھمکیاں دیتے ہیں اس سلسلے میں بتایا جاتا ہے کہ حب اور وندر کھر کھیڑہ میں قائم کسٹم انفور سٹمنٹاور کسٹم انٹیلی جنس کی چیک پوسٹوں سمیت حب شہر میں آئے روز غیر ملکی اشیاء کے گوداموں پر کاروائیاں کی جاتی ہیں لیکن کسی بھی کاروائی کی تفصیلات کو کسٹم حکام پبلک کرنے سے گریزاں نطر آتے ہیں اگر تفصیلات کے حوالے سے رابطہ کیا جائے تو فون کا جواب نہیں دیا جاتا جبکہ کسی بھی کاروائی کو پبلک کرنے کے حوالے سے میڈیا سیل اور کواڈینیٹر مقرر ہیں لیکن اُن میڈیا سیل اورکوآرڈینیٹر ز کے رابطے کہاں کس سے ہیں کسی کو علم نہیں حب شہر میں غیر ملکی اشیاء کی گوداموں پر چھاپوں اور چیک پوسٹوں پر کاروائیوں میں کتنا غیر ملکی مال ضبط کیا جاتا ہے تمام معاملات کو پُر اسرار طور پر پوشیدہ رکھا جاتا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں