واشک ،سیکورٹی فورسز اور مسلح افراد کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ، اہلکار سمیت 2 افراد زخمی

کوئٹہ( این این آئی)واشک میں لیویز فورس اورملزم کے ساتھیوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ،لیویز اہلکار سمیت 2 افراد زخمی ہو گئے۔ لیویز حکام کے مطابق واشک کے علا قے ناگ میں قتل کے مقدمے میں گرفتار ملزم کے ساتھیوں نے ساتھی کو چھڑانے کیلئے لیویز فورس ناگ کے اہلکاروں پر اندھا دھن فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک لیویز اہلکار زخمی جبکہ لیویز فورس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم زخمی ہو گیا، لیویز حکام کے مطابق ملزم کو ہسپتال سے تھانہ منتقل کیا جا رہا تھا کہ تھانہ گیٹ کے سامنے ملزمان نے ایک مر تبہ پھر سے فائرنگ شروع کر دی ، زخمی لیویز اہلکار کو سول ہسپتال بسیمہ میں طبی امداد دینے کے بعد کوئٹہ ریفر کر دیاگیا ،مزید کارروائی جا ری ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں