کوئٹہ پولیس کی مختلف کارروائیاں، 20 ملزمان گرفتار، منشیات اور اسلحہ برآمد

کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ پولیس کی اشتہاری مفرور سنیچرز نامزد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے ملزم کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 20 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 3 نان کسٹم پیڈ گاڑیاں، موٹر سائیکل، منشیات اسلحہ برآمد کرکے قبضے میں لے لیا صدر ڈویژن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری ملزم عبدالحئی اور محمد شہاب کے قبضے سے 1050 گرام چرس برآمد کرلی، اس کے علاوہ بروری پولیس نے نامزد ملزم دلاور خان اشتہاری ملزم علی رضا اور وارس ائیر پورٹ پولیس نے اشتہار ملزم عبدالرحمن، محمد طیب، نقیب اللہ کو گرفتار کرکے مسروقہ موٹر سائیکل اور پستول برآمد کرلیا تھانہ شہید جمیل کاکڑ کے عملے نے مفرور ملزم نبیل کو گرفتار کرلیا اس کے علاوہ زرغونہ آباد پولیس نے ایک کار قبضے میں لے لی قائدآباد پولیس نے نامزد ملزم عامر، رحمان احمد، علی جان کو گرفتار کرلیا، پشتون آباد پولیس نے ملزم جہانزیب کے قبضے سے ایک پستول مع راﺅنڈ برآمد کرلیا، گوالمنڈی پولیس نے وٹز گاڑی قبضے میں لے لی، تھانہ منظور شہید کے عملے نے مفرور ملزم داﺅد اور نامزد ملزمان عبدالرزاق، نعیم، عبدالنبی، عبدالولی کو گرفتار کرلیا، شالکوٹ پولیس نے ملزم نصیب اللہ کا گرفتار کر کے چھینا گیا موٹر سائیکل اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور ایک نان کسٹم پیڈ گاڑی قبضے میں لے لی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں