ایس ایس پی خضدار کی زیر صدارت زیر تفتیش مقدمات کے حوالے سے اہم اجلاس

خضدار (بیورو رپورٹ) سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس خضدار عبدالعزیز جکھرانی کی زیر صدارت زیر تفتیش مقدمات کے حوالے سے اہم اجلاس، مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز سمیت دیگر افسران کی بڑی تعداد میں شرکت۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی پولیس خضدار عبدالعزیز جکھرانی کی زیر صدارت ایس پی آفس خضدار میں زیر تفتیش مقدمات کے حوالے سے میٹنگ منعقد ہوئی۔ ضلع کے ایس ایچ اوز اور تفتیشی آفیسران نے شرکت کی۔ میٹنگ میں ہر تھانہ کے زیر تفتیش مقدمات کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔میٹنگ میں ایس ایس پی خضدار عبدالعزیز جکھرانی نے مقدمات میں ملوث ملزمان اور اشتہاریوں کی گرفتاری کو یقینی بناتے ہوئے مقدمات کی غیر جانبدارانہ تفتیش کو یقینی بنانے پر زور دیا اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دینے کی ہدایات کی۔ جبکہ تھانہ سٹی اور صدر میں انویسٹیگیشن ونگ کو علیحدہ سے ترتیب دینے کا حکم جاری کیااسکے علاوہ ڈکیتی و چوری کے مقدمات میں برآمدگی و ناجائز اسلحہ کی روک تھام کیلئے قانونی کارروائی کو سختی سے حکم دیا۔ ایس ایچ اوز کو ہدایت دی کہ امن و امان کو ہر صورت میں قائم کریں اور گشت کے نظام کو مزید مو ¿ثر بنایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں