سوشل میڈیا میں فیک فالورز خریدنا زوروں پر، دیپکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا بھی شامل

ممبئی کرائم برانچ نے انکشاف کیا ہے کہ بالی ووڈ کی ڈمپل گرل دیپکا پڈوکون اور بالی ووڈ سمیت ہالی ووڈ میں بھی بے حد پسند کی جانے والی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے سوشل میڈیا پر اپنے فالورز بڑھانے کے لیے ’فیک فالورز‘ خریدے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا صارفین کے لیے اُن کے فالورز کی تعداد کافی اہمیت رکھتی ہیں۔ ایسے میں سوشل میڈیا پر فالورز بڑھانے کا فرضی معاملہ یعنی فیک فالورز (Fake Followers) زوروں پر ہے۔ اسی طرح مشہور شخصیات کے لیے بھی اُن کے فالورز کافی اہم ہیں کیونکہ ا ن ہی فالورز کے ذریعے اداکاروں کی ’اسٹار ویلیو‘ کا اندازہ لگایا جاتا ہے۔فیک فالورز کے معاملے کے زور پکڑتے ہی ممبئی کرائم برانچ نےبھی فرضی سوشل میڈیا فالورز اسکیم کی تحقیقات شروع کردی ہیں، جس میں کئی حیران کن انکشافات سامنے آئے ہیں۔ممبئی کرائم برانچ نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ دیپکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا کا نام بھی فیک فالورز خریدنے کی فہرست میں ہے، اس کے علاوہ اس فہرست میں دیگر اہم شخصیات کے نام بھی سامنے آئے ہیں۔ فرضی فالورز کو انسٹا گرام کی زبان میں ’Bots‘ کہتے ہیں، جس کے ذریعے فنکار اور دیگر ہائی پروفائل لوگ اپنے فالورز کی تعداد بڑھاتے ہیں جو کہ خریدے ہوئے ہوتے ہیں۔اس انکشاف کے بعد کہا جارہا ہے کہ ممبئی پولیس جلد ہی پرینکا چوپڑا اور دیپکا پادوکون سمیت تمام شخصیات سے پوچھ گچھ کر سکتی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کرائم برانچ کی150 لوگوں پر مشتمل اس فہرست میں بالی ووڈ شخصیات سے لے کرکئی کھلاڑیوں، فنکاروں اور ہائی پروفائل لوگوں کے نام شامل ہیں۔ممبئی پولیس ان شخصیات کو یہ ثابت کرنے کے لیے کہہ سکتی ہے کہ یہ تمام فالورز اصلی ہیں نہ کہ کسی کمپنی سے خریدے ہوئے۔ اس معاملے میں اب تک 18 لوگوں سے پوچھ گچھ کی جاچکی ہے۔پولیس کے مطابق انہوں نے اب تک جن لوگوں سے پوچھ گچھ کی ہے، اُن میں سے تقریباً سب ہی کا تعلق بالی ووڈ یا ٹیلی ویژن انڈسٹری سے ہے۔ ان میں اداکارہ کے علاوہ کئی فلمساز، ڈائریکٹر، میک اپ آرٹسٹ، کوریو گرافر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر بھی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں